لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم نے فائنل کے لئےکوالیفائی کرلیا

145

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لنکا پریمیئر لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز نے کولمبو کنگز کو 2وکٹوں سے شکست دیدی۔کولمبو کنگز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 150رنز بنائے تھے،گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے آخری اوور میں ہدف پورا کرلیا۔


گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے راجا پکسا نے 33 جبکہ لکشن نے 31 رنز بنائے ۔کولمبو کنگز کی جانب سے پراینجن نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ قبل ازیں کولمبو کنگز نے

پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150رنز بنائے تھے، کولمبو کنگز کی جانب سے بل ڈرمنڈ نے 70 جبکہ اڈانا نے 19رنز بنائے،

گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سینڈکن نے 3جبکہ لکشن اور تھوشارا نے 2 دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ شاندار کھیل پر لکشن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں