پی ایس ایل کےبعد کشمیر پریمیئر لیگ کے پی ایل کا آغاز, شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبرآگئی

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پی سی بی کے تعاون سے پی ایس ایل کے بعد کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) کا آغاز کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز کردیا گیا جس کی لانچنگ تقریب اسلام آباد میں ہوئی۔


تقریب میں صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے شرکت کی جب کہ تقریب میں کی پی ایل کے لوگو ٹائٹل ’’کھیلو آزادی سے‘‘ کی تقریب رونمائی بھی ہوئی۔

کے پی ایل میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں مظفر آباد ٹائیگرز، میر پور رائلز، کوٹلی پینتھرز، راولاکوٹ ہاکس، باغ اسٹیلیئنز اوورسیز وارئیرز شامل ہیں، لیگ کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کرکٹ کی دیوانی ہے اور اس ایونٹ سے بھرپور ٹیلنٹ سامنے آئے گا، کشمیری پاکستان کے لوگوں اور کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔