انضمام الحق، سمیع اسلم کےحق میں بول پڑے، حیران کن بات کہہ ڈالی

161

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ہو کر امریکا شفٹ ہونے والے سمیع اسلم کے حق میں بول پڑے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ


سمیع اسلم اچھے کھلاڑی ہیں ان کو مایوس ہوکر نہیں جانا چاہئے، ہمارا سسٹم ایسا ہونا چاہیے جو کھلاڑی کو سپورٹ کرے۔ انضمام الحق نے کہا کہ نئی سلیکشن کمیٹی پرانے طرز کی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑیوں کو شامل کرنا احسن اقدام ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز میں قومی ٹیم کو مشکلات ہوتی ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں وکٹ کنڈیشنز سے

ہم آہنگ ہونے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی، دورہ نیوزی لینڈ پاکستان کیلئے اتنا آسان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں تجربہ کام آتا یے، نوجوان کھلاڑیوں کو کھلائیں گے تو جیتنا مشکل ہوگا۔