کارکردگی پر خوش، مشکل دور جلد ختم ہوجائے گا” دانش کنیریا نےنیشنل سینئرز کپ میں،دھوم مچادی

329

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سپاٹ،فکسنگ میں تاحیات پابندی کی سزا پانے والے دانش کنیریا نے کہا ہے کہ توقع ہے میرا مشکل دور جلد ختم ہوجائے گا اور پروفیشنل کرکٹ کے دروازے بھی مجھ پر کھل جائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق


سپاٹ فکسنگ کےجرم میں تاحیات پابندی کےشکار پاکستان کے سابق ٹیسٹ سپنر دانش کنیریا نے قومی سینئرز کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرڈالا، 21 ویں نیشنل سینئرز کپ

( سدرن زون) میں ہفتہ کو نیا ناظم آباد سٹیڈیم پر 39 سالہ لیگ بریک بولر نے ایس آئی گلوبل کی نمائندگی کرتے ہوئے فیکٹ ڈیٹ کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

دانش کنیریا نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی پر بہت خوش ہوں اور اس کا تسلسل برقرار رکھ کر مستقبل کے حوالے سے بہت پرامید ہوں، توقع ہے کہ میرا مشکل دور جلد ہی ختم ہو جائے گا، ویٹرنز کرکٹ میں شرکت پابندی کے زمرے میں نہیں آتی۔