قومی ٹیم کو بڑادھچکا، کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر

71

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہرہو گئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق کپتان قومی ٹیم بابراعظم دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچرہونے کے وجہ سے سیریز سے آﺅٹ ہو ئے ہیں،


نیٹ سیشن میں گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، ایکسرے کرانے میں ان کی انگوٹھے میں فریکچر پایا گیا۔ بابراعظم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکے تاہم

فیزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے، مصباح الحق کا کہنا ہے کہ انجریز کسی بھی پروفیشنل سپورٹس کا حصہ ہیں، بابراعظم جیسے باصلاحیت کھلاڑی کا انجری کے سبب سیریز سے آﺅٹ ہونا

بہت مایوس کن ہے تاہم سکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کیلئے اپنی صلاحیتیں دکھانے کابہترین موقع ہے ۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہونے جارہاہے۔