عمران خان اور کپل دیو کو دیا جانے والا یادگاری میڈل شہری نے پی سی بی کےحوالے کردیا لیکن دراصل اسے کہاں سے ملا؟جانیے

136

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
وزیر اعظم پاکستان عمران کو دیے جانے والا یادگاری میڈل شکیل احمد میو نامی شہری نے پی سی بی کے حوالے کردیا۔قذافی سٹیڈیم لاہورمیں چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شہری شکیل احمد میو کا شکریہ ادا کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ساؤتھ ایشیاء میں کرکٹ کے گولڈن جوبلی ایئرزمکمل ہونے پر بھارتی کپتان کپل دیو اور پاکستانی کپتان عمران خان کو میڈل دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کا یادگاری میڈل شکیل احمد میو نامی شہری کو بہت خراب حالت میں ملا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے عمران خان کا یادگاری میڈیل پی سی بی گیلری میں آویزاں کردیا۔

کرکٹ بورڈ سربراہ احسان مانی کا کہنا ہے کہ شکیل احمد میو نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے، شکیل احمد میوکا کہنا ہے کہ وہ پندرہ سال سے یادگاری سکے، نوٹ اور ٹکٹس جمع کررہے ہیں۔ آٹھ دس پہلے انہیں یہ میڈل کہیں سے ملا تھا۔