مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ میں باؤلرز سےتوقعات وابستہ کر لیں

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ میں باؤلرز سے توقعات وابستہ کر لی ہیں جن کا کہنا ہے کہ پاکستانی باؤلرز صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں تو حریف کو حیران کر سکتے ہیں،


تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے ملک میں سخت جان حریف ہے اور یہاں مہمان ٹیموں کو ہمیشہ مشکلات پیش آتی ہیں البتہ پاکستان ٹیم میں باصلاحیت کھلاڑی موجود اور

سب جیت کیلئے پرعزم ہیں، ہم یہاں سے سرخرو ہو کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستانی باﺅلرز صلاحیتوں کے مطابق کھیلیں تو حریف کو حیران کرسکتے ہیں،

نیوزی لینڈ کے پاس 150کی رفتار رکھنے والے لوکی فرگوسن موجود ہیں تو ہمارے پاس بھی 4برق رفتار باﺅلرز ہیں، محمد حسنین بھی زیادہ تیز ہیں، حارث رﺅف، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کی رفتار بھی کم نہیں ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک میں ہمیشہ نئی کنڈیشنز کا سامنا ہوتا ہے، نیوزی لینڈ میں ہوا تیز چلتی ہے لیکن وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی کو اس طرح کے ماحول میں باﺅلنگ کا تجربہ حاصل ہے، حارث رﺅف آسٹریلیا اور انگلینڈ میں کرکٹ کھیل چکے ہیں جبکہ محمد حسنین نے بھی دورہ کیا ہے۔

مصباح الحق نے کہا کہ مجموعی طور پر بہت زیادہ تجربہ نہیں مگر فاسٹ باﺅلرز انٹرنیشنل کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، سب اپنی رفتار اور صلاحیت سےکیویز کو حیران کرسکتے ہیں، باﺅلرز ہوا کے رخ کو اپنی سوئنگ کیلئے مددگار بنا سکتے ہیں، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی اپنی مہارت کا بہتر استعمال کرنے کے اہل ہیں۔