مشکل وقت گزرگیا، اب وقت کم اور مقابلہ سخت ہے“ حیدر علی نے بھی دل کاحال سنا دیا

104

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان ٹی 20سکواڈ میں شامل نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے کہا ہے کہ کو رونا وائرس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاری کا موقع کم ملا لیکن کم وقت میں اچھی تیاری کر رہے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق کوئنز ٹاﺅن سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر علی نے کہا کہ میں پہلی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہا ہوں، پریکٹس میچز گرین وکٹ پر کھیل رہے ہیں تاکہ

میچز میں کوئی مشکل نہ آئے۔ حیدرعلی نے بتایا کہ آئیسولیشن کا وقت خاصہ مشکل تھا، کمروں میں ہی ہلکی پھلکی ٹریننگ کرتے رہے، شکر ہے مشکل وقت گزر گیا،

اب وقت کم ہے اور مقابلہ سخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 سکواڈ میں شامل سینئر کھلاڑی جونیئر کھلاڑیوں کو بہت سپورٹ کررہے ہیں، میراہدف ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں، ٹی 20 نہیں بلکہ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلنا چاہتا ہوں۔