جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی کراچی پہنچنے پرابتدائی ٹریننگ کہاں کریں گے؟حتمی فیصلہ ہوتے ہی تیاریاں بھی شروع کردی گئیں

187

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اگلے ماہ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے موقع پر کراچی میں ٹیم کی ابتدائی ٹریننگ کیلئے ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں انتظامات کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق


نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتا یا ہے کہ مہمان کرکٹرز آمد کے بعد ابتدائی 5 سے 7 روز آئیسولیشن میں ہوں گے جس کیلئے ہوٹل میں انتظامات کئے گئے ہیں اور

آئیسولیشن کے دوران ٹریننگ کیلئے ٹیم ہوٹل کے برابر میں واقع کراچی جم خانہ کے کرکٹ گراؤنڈ میں انتظامات کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقصد کیلئے کراچی جم خانہ کے گراؤنڈ کو

بائیو سیکیور ببل کا حصہ بنا یا جائے گا جبکہ آئیسو لیشن مدت مکمل کر نے کے بعد مہمان کرکٹرز ٹیسٹ وینیو نیشنل سٹیڈیم پر باضابطہ ٹریننگ شروع کرسکیں گے۔