پاکستان آئندہ برس ایک دونہیں 4 غیرملکی ٹیموں کی میزبانی کرے گا

29

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اخبارات میں ایک اشتہار جاری کر تے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئندہ برس پاکستان ٹیم جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کھیلے گی۔


پی سی بی نے چاروں ہوم سیریز میں قومی کر کٹ ٹیم کے لیے اسپانسرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پہلے مرحلے میں کو وڈ-19 کے حالات میں سینی ٹائزیشن، سیریز ٹائٹل پارٹنر شپ،

سیریز پریزنٹنگ، کیٹگری پارٹنر شپ رائٹس ریڈیو اور آڈیو اسٹریمنگ، وائرلیس موبائل ٹیلفونی رائٹس اور ہائی جین پارٹنر رائٹس کے لیے پیشکشں طلب کی گئی ہیں جو 28 دسمبر تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم نے 16 جنوری کو کراچی پہنچنا ہے۔

شائقین کے لیے بڑی خوشخبری.! پاکستان اس سال ایک دو نہیں بلکہ چار غیر ملکی ٹیموں کی میزبانی کرے گا، پی ایس ایل کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستان آسٹریلیا کے مکمل دورے کی میزبانی کرے گا۔ آسٹریلوی ٹیم مارچ اور اپریل میں تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیلےگی۔


پاکستان پھر جون میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کارے گا جہاں بقیہ 3 ون ڈے میچز کھیلے جاینگے، اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ سے پہلے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ ان کے دورے میں 7 ٹی ٹونٹی میچز ہونگے۔

ورلڈ کپ کے وقفے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم پاکستان میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، نیوزی لینڈ، جس نے پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، فیوچر ٹورز پروگرام کے تحت دسمبر میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کے لیے پاکستان پہنچے گا۔

پھر اپریل 2023 میں، نیوزیلینڈ دوبارہ پاکستان واپس آئے گا اور اپنے چھوڑے ہوئے دورے کی ادائیگی کے لیے 5 ونڈے اور 5 ٹی ٹنٹی میچ کھیلے گا۔