پاکستانی اسکواڈ کے آخری رکن کو بھی کلیئرنس مل گئی

189

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے اسکواڈ کے آخری رکن کی مینجڈ آئیسولیشن بھی مکمل ہوگئی ہے، 54رکنی اسکواڈ کے آخری رکن کو ویڈ 19 کی تشخیص کے بعد کرائسٹ چرچ میں ہی آئیسولیشن مکمل کر رہے تھے.


مذکورہ رکن کو جمعرات کو نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت نے کلیئرنس دے دی. رکن کلیئرنس ملنے کے بعد کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوگئے. آئیسولینش مکمل کرنے والے قومی اسکواڈ کے رکن آج کوئنز ٹاؤن میں پاکستان کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگرچہ کھلاڑی کانام نہیں بتایا ہے لیکن ذمہ دار ذرائع کے مطابق مذکورہ کھلاڑی امام الحق ہیں.