نیوزی لینڈ میں قرنطینہ زحمت نہیں بلکہ رحمت تھا“ شان مسعود نے وجہ بھی بتا دی،جانیے

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود کو قرنطینہ کی زحمت پاکستانی ٹیم کیلئے رحمت لگنے لگی ہے جن کا کہنا ہے کہ اس وجہ سے دو مہینوں سے سرگرم کرکٹرز کو آرام مل گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے اوپنر اور نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان شاہینز کے سکواڈ میں شامل شان مسعود نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں مشکل صورتحال تھی مگر

اس کا دورانیہ پورا ہونے پر کرکٹرز نے بھرپور لطف اٹھایا، آپ ان کی خوشی تصویروں میں دیکھ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پورے سال کی محنت 14روز میں ضائع نہیں ہو جائے گی،

کھلاڑی 2 ماہ سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے اب آرام مل گیا، قرنطینہ زحمت میں رحمت ثابت ہوسکتا ہے۔ ایک سوال پر شان مسعود نے کہا کہ ٹیم میں صلاحیت کے باوجود طویل فارمیٹ کی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن ہمارے شایان شان نہیں۔