شاہد آفریدی نے سری لنکا کے نئےسنگاکارا کا بتا دیا، آپ بھی جانیے

109

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی بوم بوم آفریدی کی ٹیم گالے گلیڈی ایٹرزنے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں اس نے کینڈی ٹسکرز کو 9وکٹ سے ہرادیا، میچ کے ہیرو


ڈینوشکا گونا تھیلا کا تھے، جنہوں نے 66 گیندیں کھیل کر 12 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 94 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 3 اوورزقبل حاصل کرلیا،گونا تھیلا کانے 8 میچزمیں 4 نصف سنچریز کی مدد سے 450 رنز اسکورکرلئے ہیں۔ گلیڈی ایٹرز کے ریگولرکپتان شاہد آفریدی جو ذاتی وجوہ کی بنا پر درمیان سے ٹورنامنٹ چھوڑ گئے تھےنے بیٹسمین کی زبردست تعریف کی ہے۔