بھارت کےخلاف سنچری بنانے پر عمران خان نے مجھے کیوں ڈانٹا ؟رمیز راجہ کاطویل عرصے بعد حیرت انگیزانکشاف

182

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت کے خلاف سنچری بنانے پر عمران خان نے مجھے کیوں گا لیاں دیں، اس بات کا انکشاف کرتے رمیز راجہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف جے پور میں ٹیسٹ میچ تھا اور پہلی اننگز میں میں اچھی خاصی بیٹنگ کر رہا تھا اور


دیکھا تو بارہواں کھلاڑی گلوز لے کر میدان میں آیا، اس کھلاڑی نے عمران خان کا پیغام دیا کہ جس طرح آپ شاٹ کھیل رہے ہیں اس سے آپ جلدی آؤٹ ہو جائیں گے.

رمیز راجہ نے اس اننگز میں سنچری سکور کر لیا تو کپل دیو نئی گیند کے ساتھ آئے . اس دوران رمیز راجہ آؤٹ ہو کر پویلین واپس چلے گئے، رمیز راجہ نے بتایا کہ ابھی ڈریسنگ روم سے فاصلے پر تھا کہ گالیاں پڑنا شروع ہو گئیں

رمیز راجہ نے بتایا کہ یہ بات مجھے بعد میں معلوم ہوئی کہ عمران خان کی کپل دیو سے بہت زیادہ لگتی تھی اور انہیں،غصہ بھی اس بات کا تھا کہ میں کپل دیو سے آؤٹ کیوں ہوا.