جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ دورہ ادھورہ چھوڑنے پر انگلینڈ بورڈ پرشدید برہم،حیران کن بات کہہ ڈالی

146

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ ساﺅتھ افریقہ عالمگیر موذی وباء کو رونا وائرس کے باعث دورہ ادھورہ چھوڑنے پر (ای سی بی) پرشدید برہم ہے جس کے چیئرمین زیک یعقوب کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کی اس حرکت کا کوئی جواز نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق ورچیوئل پریس کانفرنس میں عبوری بورڈ کے چیئرمین زیک یعقوب بھی اپناغصہ نہ چھپا سکے جنہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی جانب سے ٹور ادھورا چھوڑنے کا

کوئی بھی جواز نہیں دیا جا سکتا،2 پلیئرز کے غلط طور پر ٹیسٹ نتائج مثبت آئے اور انہوں نے میچز کھیلنے سے انکار کردیا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ زیادہ تر نفسیاتی معاملہ تھا،

ہمارے پروٹوکول میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں تھی، ہماری پوزیشن یہ ہے کہ ہم انگلینڈ پر کوئی الزام نہیں دھر رہے مگر حقیقت یہی ہے کہ اس سارے معاملے میں ان کا رویہ منفی رہا۔