کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت کے معروف سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہنے کے بعد ٹوئٹر کا میدان سنبھال لیا ہے اور شعیب اختر کی جانب سے انگلش باﺅلر جوفرا آرچر سے متعلق تنقیدی ٹویٹ کا ایسا مزاحیہ جواب دیا ہے
مزاحیہ جواب دیا ہے کہ آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے . لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جوفرا آرچر کا باﺅنسر سٹیو سمتھ کی گردن پر لگا اور وہ زمین بوس ہو گئے
تاہم جوفرا آرچر ان کے پاس جا کر خیریت دریافت کرنے کے بجائے واپس چلے گئے جس پر شعیب اختر نے انہیں،تنقید کانشانہ بنایا اور کہا کہ ”باﺅنسر گیم کا حصہ ہیں لیکن
جب بھی کوئی باﺅلر کسی بلے باز کو سر پر باﺅنسر مارتا ہے اور وہ گر جاتا ہے تو اخلاقیات کا تقاضہ یہ ہے کہ باﺅلر بلے باز کے پاس جائے اور اس کی خیریت دریافت کرے.
سمتھ زمین بوس تھے اور درد میں مبتلا تھے مگر آرچر ان کے پاس نہ گئے جو کہ اچھی بات نہیں. میں ہمیشہ وہ پہلا شخص ہوا کرتا تھا جو ایسے موقع پر بلے باز کے پاس جایا کرتا تھا.“یووراج سنگھ نے شعیب اختر کی اس ٹویٹ پر مزاح سے بھرپور ایسا جواب دیا کہ
ٹوئٹر پر ہنسی کاطوفان آ گیا اور یقینا جان کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے. یووراج سنگھ نے لکھا ”ہاں! آپ بلے باز کے پاس جاتے تھے لیکن آپ کے حقیقی الفاظ یہ ہوا کرتے تھے کہ امید ہے تم ٹھیک ہو گے میرے بھائی کیونکہ ابھی چند اور باﺅنسر بھی آنے والے ہیں.“
Yes you did ! But your actual words were hope your alright mate cause there are a few more coming 🤣🤣🤣🤣🤪
— Yuvraj Singh (@YUVSTRONG12) August 19, 2019
ٹویٹر پر ایک ؤیڈیو وایرل ہو رہی ہے جس میں میں جوفرا آرچر کا باﺅنسر سٹیو سمتھ کی گردن پر لگا اور وہ زمین بوس ہو گئے، تاہم جوفرا آرچر ان کے پاس جا کر خیریت دریافت کرنے کے بجائے واپس چلے گئے جس پر شعیب اختر نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا
شعیب اختر نے کہا کہ ”باﺅنسر گیم کا حصہ ہیں لیکن جب بھی کوئی باﺅلر کسی بلے باز کو سر پر باﺅنسر مارتا ہے اور وہ گر جاتا ہے تو اخلاقیات کا تقاضہ یہ ہے کہ باﺅلر بلے باز کے پاس جائے اور
اس کی خیریت دریافت کرے. میں ہمیشہ وہ پہلا شخص ہوا کرتا تھا جو ایسے موقع پر بلےباز کے پاس جایا کرتا تھا.“ یووراج سنگھ نے شعیب اختر کی اس ٹویٹ پر مزاح سے بھرپور جواب دیا،
یووراج سنگھ نے کہا کہ ”ہاں! آپ بلےباز کے پاس جاتے تھے لیکن آپ کے حقیقی الفاظ یہ ہوا کرتے تھے کہ امید ہے تم ٹھیک ہو گے میرے بھائی کیونکہ ابھی چند اور باﺅنسر بھی آنے والے ہیں.“