شاہین شاہ آفریدی کواپنے پاکستانی کھلاڑی بھی نہ کھیل سکےپریکٹس میچ میں بھی 6 وکٹیں

122

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کوئنز ٹاؤن میں کھیلا گیا دوسرا سینیریو بیس پریکٹس میچ پاکستان گرین نے جیت لیا-پاکستان گرین نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے- محمد حفیظ 48 اور بابر اعظم 40 رنز بنا کر نمایاں رہے-


شاہین شاہ آفریدی نے 6 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان وائیٹ کو مقررہ بیس اوورز میں 175 رنز کا ریوائز ٹارگٹ دیا گیا-پاکستان وائیٹ کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز ہی بناسکی- ذیشان ملک 50، حیدر علی 45 اور عبداللہ شفیق 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے- وہاب ریاض، عثمان قادر اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں-