ٹی 20 ورلڈکپ سےقبل روہت شرما کو ٹیم کاکپتان بناؤ“ ویرات کوہلی کیلئےپریشان کن خبر آ گئی

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم کپتان بنانے کی بحث میں تیزی آ گئی ہے اور حالیہ بھارتی لیگ میں اپنی ٹیم کو فاتح بنانے والے روہت شرما کے حق میں اب ملک بھر سے آوازیں بلند ہورہی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر پرتھیو پٹیل کا ماننا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارتی ٹی 20 ٹیم روہت شرما کے حوالے کردی جائے۔ پرتھیو پٹیل نے کہا کہ

ایک فارمیٹ کی کپتانی روہت شرما کو دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ اگر روہت شرما کھیلنے کے قابل ہیں تو اب وقت آ گیا ہے کہ مختصر ترین طرز کی کرکٹ ٹیم کا کپتان اسے بنادیا جائے۔

سابق بھارتی وکٹ کیپر نے کہا کہ اگلا ٹی 20 ورلڈکپ آئندہ برس ہونا ہے اور روہت شرما نے بھارتی لیگ کے ذریعے ہمیں ٹیم بنانے، ٹورنامنٹ جیتنے کا طریقہ سمجھادیا ہے۔