خوش آمدید جنوبی افریقا!بھارت کو چھوڑیں،اگلی ترقی پاکستان سے ہوگی،شعیب اختر نےمستقبل کی اہم باتیں بتادیں

127

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے خوشی کا اظہار کیا ہے کہ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم اگلے ماہ پاکستان آرہی ہے،2007کے بعد آج جنوبی افریقا نے کنفرم کیا ہے کہ وہ آرہے ہیں،


میں نے 2007میں لاہور میں ان کے خلاف ون ڈے کھیلا تھا،اس کے بعد وہ نہیں آئے۔اب 2 ٹیسٹ اور3ٹی 20کھیلنے آرہے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ پاکستان کو بہت مبارک ہو کیونکہ

کئی سالوں سے ٹیمیں نہیں آئیں مگر اب سب ٹھیک ہونے جارہا ہے،ہم نے 40 سال جنگوں میں گزاردیئے،وار اینڈٹیرر پاکستان سے باہر اور پاکستان کے اندر ہوئی،سب سے نجات حاصل کرلی۔

ہمارے ہاں تباہی مچ گئی،10 سال یہاں کرکٹ نہیں آئی۔ایک ملک نے اتنا کچھ سہا ہے،ذرا سوچیں کہ ایک ملک نے کتنا کچھ دیکھا اور برداشت کیا ہے۔ شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا ہے کہ میں نے اپنے پروگرامز میں آپ کو اسلام آباد دکھایا ہے،