محمد آصف کے دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے بابراعظم کو مفید مشورے، اپنے ’تجربے‘ کی روشنی میں حالیہ،سکینڈل سےنمٹنے کا حل بھی بتا دیا

136

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے فاسٹ باﺅلر محمد آصف نے قومی ٹیم کے نئے کپتان بابراعظم کو دورہ نیوزی لینڈ کے حوالے سے مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منفی خبروں کو سنجیدگی نہ لیتے ہوئے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔


تفصیلات کے مطابق محمد آصف نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ ایک مشکل دورہ ہے اور بطور کپتان بابراعظم کے کندھوں پر ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں جس کے باعث ان پردباؤ ہوگا لیکن

انہیں کسی منفی خبر پر سوچنے کی بجائے اپنی پرفارمنس پر فوکس کرنا ہو گا۔ فاسٹ باؤلر نے بتایا کہ کیریئر میں انہیں بھی ایسے حالات کا سامنا رہا ہے جو ابھی بابراعظم کے ساتھ پیش آ رہے ہیں لیکن

انہیں گھبرانا نہیں ہے امید ہے یہ مسئلہ جلد ختم ہو جائے گا اور اس کا نتیجہ بابراعظم اور پاکستان کیلئے اچھا ہی ہوگا۔ میدان کے باہر جو کچھ ہورہا ہے اس پر بابراعظم کو دھیان دینے کی ضرورت نہیں بس انہیں اپنی بیٹنگ اور گیم پر ہی توجہ دینا ہوگی۔