سرفراز میرے دور کامقبول ترین لیڈر تھا، اس میں ایک ایسی چیز تھی جو میں نےپہلے کبھی نہیں دیکھی

95

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے سرفراز احمد کو اپنے دور کوچنگ میں ’ٹیم کا مقبول ترین لیڈر‘ قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر نے کہا کہ میں نے گریم سمتھ، مائیکل کلارک اور مصباح الحق جیسے بہترین لیڈرز کے ساتھ کام کیا مگر


مگر سرفراز احمد میں ایک ایسی چیز تھی جو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ میں بھلے ہی ان کا انداتحکمانہ ہوتا مگر جیسے ہی وہ ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے باقی کھلاڑیوں کے

بھائی بن جاتے تھے، لوگ وہ دیکھتے جو فیلڈ میں رونما ہوتا مگر سرفراز کا ڈریسنگ روم والا پہلو نہیں دیکھتے جہاں پر وہ بہت مقبول لیڈر تھے، میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کرتا تھا۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کو سونپتے ہوئے ٹی 20 ٹیم کا کپتان بابراعظم کو بنایا گیا تھا۔