راشد لطیف اور محمد عامر سابق کپتان کی حمایت میں بول پڑے

144

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے گزشتہ روز سابق کپتان سرفراز احمد کے لیے تعریف کی جس کے بعد سابق وکٹ کیپر راشد لطیف اور محمد عامر نے سرفراز کی حمایت میں سامنے آگئے۔


مکی آرتھر کے بعد سابق کپتان راشد لطیف اور فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سرفراز کی تعریف کرتے دکھائی دئیے۔

محمد عامر نے سابق کپتان کے لیے دلچسپ جملے لکھے ’بابو تو پھر بابو ہے۔‘ عامر نے اس کے ساتھ ہی ہنسنے کی ایموجیز بھی بنائیں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے لکھا کہ ’میں نے کہا تھا نہ سرفراز احمد اچھے سے ٹیم کی قیادت کررہا تھا، اسے کپتانی سے نہیں ہٹانا چاہئے تھا، سرفراز کی کپتانی میں ہم نے 11 ٹی 20 سیریز جیتیں اور ورلڈ کپ 2019 میں لگاتار چار میچز میں کامیابی حاصل کی۔