محمد عامر کی شانداربولنگ، لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم نےسیمی فائنل کے لئےکوالیفائی کرلیا

108

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لنکا پریمئیر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے کینڈی ٹسکرز کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔گال گلیڈی ایٹر ز نے کینڈی ٹسکرز کو 9وکٹوں سے شکست دی۔ گال گلیڈی ایٹرز نے کینڈی ٹسکرز کی جانب سے


دیا گیا 127رنز کا ہدف باآسانی پورا کرلیا، گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دنوشکا گنا تھیلاکا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66گیندوں پر4چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 94رنز بنائے۔

قبل ازیں کینڈی ٹسکرز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 126رنز بنائے تھے۔کینڈی ٹسکرز کی پوری ٹیم 20 اوور کھیلنے سے قبل ہی آوٹ ہوگئی تھی۔کینڈی ٹسکرز کی جانب سے

مینڈس نے 68رنز بنائے،گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان فاسٹ باولر محمد عامر نے 4اوورز میں 11رنز دیکر 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔شاندار بیٹنگ پر دنوشکا گنا تھیلاکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔