یہ کھلاڑی ویرات کوہلی سے بھی آگے نکل سکتا ہے, وسیم اکرم نےحیران کن بات کہہ ڈالی

135

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
وسیم اکرم ایک ایسے کھلاڑی ہیں, جن کی عزت ہر کرکٹ ٹیم کرتی ہے, ان سے باؤلنگ کے گر سیکھنے کیلئے بڑے بڑے کھلاڑی لائنوں میں کھڑے ہوتے ہیں, وسیم اکرم کو سوئنگ کا سلطان کہا جاتا ہے,


انہوں نے ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے, وسیم اکرم کی کپتانی میں ہی پاکستان 1999 کے ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا تھا, مگر بد قسمتی سے

پاکستان آسٹریلیا سے فائنل میچ ہار گیا, مگر اس ورلڈ کپ میں پاکستان نے بڑی بڑی ٹیموں کو دھول چٹائی تھی. پاکستان کیلئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز بھی وسیم اکرم کے پاس ہے.

گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا, پاکستان کے اندر بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے, ینگ بیٹسمین حیدر علی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ


حیدرعلی کے اندر بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں, یہ ویرات کوہلی کو کو بھی پیچھے چھوڑ سکتا ہے مگر ایک چیز کی کمی ابھی بھی ینگ بیٹسمین کے اندر موجود ہے. حیدر علی کے اندر کمی کا ذکر کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ,

حیدرعلی جلد بازی بہت کرتے ہے, شارٹ سلیکشن بہت پیاری ہے اور بیٹنگ کی تکنیک بھی اچھی, مگر جلد بازی میں وہ آؤٹ ہو جاتا ہے اگر تھوڑا وکٹ پر ٹھہر کر کھیلے تو, بہت جلد ہی صف اول کے کھلاڑیوں میں شامل ہو جائے گا,

حیدر علی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سیریز دونوں میں چانس دینا چاہیے, تا کہ ان کی بیٹنگ تکنیک کے اندر نکھار آ سکے.