نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں موقع ملا توبھرپور فائدہ اٹھانےکی کوشش کروں گا

75

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان ٹی 20 سکواڈ میں شامل نوجوان لیگ سپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ سیریز میں موقع ملا تو بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔ تفصیلات کے مطابق لیگ سپنر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ ہم نے 14 روزہ قرنطینہ مکمل کیا،


یہ ایک مشکل وقت تھا لیکن یہ اچھے طریقے سے نکل گیا جبکہ آج ہمارا پہلا ٹریننگ سیشن تھا جس دوران سب کھلاڑیوں نے انجوائے کیا، گراؤنڈ بھی خوبصورت ہے جبکہ آؤٹ فیلڈ بھی شاندار ہے۔

لیگ سپنر نے کہا کہ مجھے بخوبی علم ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں سپنرز کا کردار اہم ہوتا ہے اور وہ وکٹیں لے کر دیتے ہیں، مجھے نیوزی لینڈ میں کھیلنے کا تجربہ ہے اور یہاں ورلڈ کپ کھیل چکا ہوں،

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں کھیلنے کا موقع ملا تو بھرپور فائدہ اٹھانے اور اپنی کارکردگی سے پاکستان کی جیت میں کردار ادا کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔