آئی سی سی نے ٹی20 پلیئرزکی رینکنگ جاری کردی، پاکستانیوں کیلئےخوشخبری

113

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی سی سی نے ٹی 20 پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں ڈیوڈ ملان نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے جبکہ باﺅلرز میں راشد خان اور آل راﺅنڈرز میں محمد نبی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔


تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹی 20 پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں ڈیوڈ ملان پہلے، بابراعظم دوسرے، لوکیش راہول تیسرے،

ایرون فنچ چوتھے، ریسی وینڈرڈوسن پانچویں، کولن منرو چھٹے، گلین میکس ویل ساتویں، ویرات کوہلی آٹھویں، حضرت اللہ نوویں اور این مورگن دسویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ مجیب الرحمان دوسرے، عادل راشد تیسرے، ایڈم زامپا تیسرے، تبریز شمسی پانچویں، ایشٹن اگر چھٹے، مچل سینٹنر ساتویں، عماد وسیم آٹھویں، شیلڈن کوٹریل نوویں اور کرس جورڈن دسویں نمبر پر ہیں۔