پاکستانیوں کے لئے خوشخبری پی سی بی نے جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز کےشیڈول کا اعلان کردیا

89

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے لگے، زمبابوے ٹیم کی جانب سے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد جنوبی افریقہ نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق


جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی، سیریزمیں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےجائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم آئندہ سال سولہ جنوری کو کراچی پہنچےگی، ٹی ٹوئنٹی سیریز لاہور میں منعقد ہوگی جبکہ ٹیسٹ میچ کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، سیریز میں شامل میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے۔