سرفراز احمد گریم اسمتھ اورمصباح الحق سے بہتر کپتان تھے، مکی آرتھر نے حیران کن بات کہہ ڈالی

80

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد گریم اسمتھ اور مصباح الحق سے بہتر کپتان تھے، ایک بات ان میں ایک ایسی بات دیکھی جو کسی کپتان میں نہیں دیکھی۔


یہ بات انہوں نے عامر سہیل کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، بات چیت کے دوران انہوں نے اپنے دور کے آخری کپتان سرفراز احمد کو سب سے بہتر کپتان قرار دیا۔

مکی آرتھر نے انکشاف کیا کہ سرفراز احمد کے ساتھ میرا تعلق بہت اچھا رہا، وہ ایک باکمال کپتان تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سرفراز میں ایک بات ایسی دیکھی جو میں نے اس سے پہلے کسی کپتان میں نہیں دیکھی،

سرفراز اگر میدان میں کھلاڑیوں کو غصے میں کچھ بول رہے ہوتے تھے لیکن جب ڈریسنگ روم میں آتے تو ان کے بھائی بن جاتے اور ہر ایک سے گھل مل جاتے جیسا کہ کچھ ہوا ہی نہیں۔