نیوزی لینڈ کیخلاف ہماری ٹیم کو کافی محنت کرنا ہوگی، وسیم اکرم نے شاندار بات کہہ ڈالی

61

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے ہماری ٹیم کے پاس 10 دن ہوں گے جس میں ٹیم کو کافی محنت کرنا ہو گی۔


وسیم اکرم نے کہا کہ گزشتہ 14 روز کے حالات نے ٹیم کوذہنی طور پر بھی تھکا دیا ہوگالہٰذا انہیں اس صورتحال سے نکلنے اور سیریز کی بھرپور تیاری کیلئے کافی محنت کی ضرورت ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے 10دن اہم ہوں گے، میں نے سنا ہے کہ ملنے والے وقت میں پاکستانی ٹیم صبح میں ٹیسٹ جبکہ شام میں ٹی 20 مقابلوں کی تیاری کرے گی، مشکلات کے باوجود

ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں تاہم تیاری کیلئے وقت کم ہے۔ بعض،پیچید گیوں کے معاملے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں،حکومتوں سے بات کرنا چاہیے۔