راشد لطیف نے نیاچیف سلیکٹر کس کو بنانے کی تجویز دے دی؟جانیے

275

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیا چیف سلیکٹر کسی خاتون کو بنانے کی تجویز دے دی۔ ایک یوٹیوب ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ پاکستانی مینز ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کو ہو نا چاہیے،


سابق کرکٹر عروج اس وقت کمنٹیٹر کے طور پر کام کررہی ہیں، وہ ویمنز ٹیم کے 2019 کے دورئہ جنوبی افریقہ میں سلیکشن کمیٹی کی ممبر بھی تھیں۔ راشد لطیف نے کہا کہ

پی سی بی نے خواتین کو کمنٹری کا موقع دے کر اچھا قدم اٹھایا، ثنا میر یا بسمہٰ معروف جیسی کھلاڑیوں کو مینجمنٹ پوزیشنز پر موقع دینا بھی ایک اچھا اقدام ہوگا، انھیں سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنا چاہیے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے بورڈ آئی میں کیوں چیئرپرسن کے بجائے صرف چیئرمین پر زورد یا گیا، ایک خاتون بھی بورڈ میں ٹاپ پوزیشن سنبھال سکتی ہے،