شاہد آفریدی کے دادا کو 1949 میں کشمیریوں نے کیالقب دیا تھا؟جانیے

94

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر میرے خون میں شامل ہے، آزاد کشمیر کے بڑوں نے میرے دادا عبد الباقی پیرآف بھوٹان شریف کو 1949 میں ’’غازی کشمیر‘‘ کا لقب دیا ہے،


صرف کشمیریوں کیلئے ہی نہیں دنیا بھر میں جہاں بھی ظلم ہو گا ہم آواز اٹھاتے رہیں گے. نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی، جاوید شیخ، ہمایوں سعید، شہزاد رائے اور دیگر فنکار بھی

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظفر آباد جلسے میں پہنچے، اس موقع پر گلوکار فاخر اور ساحر علی بگا نے اپنے مشہور نغمے گا کر شرکا کا خوب لہو گرمایا .

شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، کشمیر میرے خون میں شامل ہے، میں کشمیر کے ساتھ ہوں ،میں ہر مظلوم کے ساتھ اور ظالم کے خلاف ہوں ،بات کشمیر کی نہیں ہے بات انسانیت کی ہے.