جنوبی افریقا کے دورہ پاکستان کوحتمی شکل دیدی گئی

78

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ تیسرے ہفتے پاکستان آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔


پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے میچز لاہور ، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کی مصروفیات کے باعث سیریز کےشیڈول کا فی الحال اعلان نہ کیا جا سکا۔ جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے خلاف سیریز میں معاملات میں مصروف ہے۔