دانش کنیریا کی قومی ٹیم میں واپسی کی کوشش،عدالت سےرجوع کر لیا

85

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لیگ اسپنر دانش کنیریا نے ڈومسیٹک،لیگز، قومی کرکٹ ٹیم میں ایک بار پھر واپسی آنے کی کوشش شروع کر دی اور لیگ اسپنر دانش کنیریا نے پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔


لیگ اسپنر دانش کنیریا نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کرکٹ ہی میرا سب کچھ، کوئی دوسرا روزگار نہیں،کرپٹ ترین دیگر کھلاڑیوں کو بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے،

دیگر کو دوسرا موقع جبکہ مجھے نظر انداز کیا جا رہا ہے، پی سی بی میرا موقف آئی سی سی میں پیش کرے، ڈومیسٹک اور قومی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔ دانش کنیریا نے درخواست میں

استدعا کی کہ پی سی بی بحالی پروگرام کا حصہ بنایا جائے، غیر ملکی لیگ کا حصہ بننا چاہتا ہوں، نام فائنل ہوچکا لیکن خدشہ ہے کہ پابندی کے باعث نہیں کھیلایا جائے گا۔