آپ کی نظرمیں دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کون ہے؟اس سوال کے جواب میں شعیب اختر نےنام بھی بتادیا اوراس کو بہن بھی بنالیا

98

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم سے تعلق رکھنے والے سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان کی نظر میں دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون کترینہ کیف ہیں لیکن وہ انہیں بہن کہتے ہیں، وہ پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ


اداکارہ مرینا خان کو بھی دنیا کی خوبصورت خواتین میں سے ایک سمجھتے ہیں. اپنے یوٹیوب چینل پر خاتون سپورٹس اینکر زینب عباس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی.

انہوں نے زینب عباس کو مشورہ دیا کہ وہ بھی اپنا یوٹیوب چینل شروع کریں کیونکہ انہیں سری لنکا اور بھارت میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور ہر کوئی ان کے بارے میں ہی سوال کرتا ہے.

شعیب اختر کی تجویز پر زینب عباس نے اپنا یوٹیوب چینل شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اپنا چینل لانچ کردیں گی.