پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے 3 ماہ کے کتنے اخراجات رہے؟تفصیلات جاری کر دی گئیں

72

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی کے 3 ماہ میں اخراجات31لاکھ سے زائد رہے اور سب سے زیادہ 11 لاکھ 85 ہزار 6سو 21 رو پے کی رقم ڈیلی الاﺅنس، بیرون ملک سفراور رہائش پرخرچ ہوئی، لاہور میں رہائشی انتظامات پر 10لاکھ 70ہزار رو پے لگے۔


تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اس سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے جولائی 2019ءسے جون 2010ءکے سالانہ اخراجات ایک کروڑ، 46 لاکھ، 92 ہزار 287 ویب سائٹ پر شائع کئے تھے اور

اب 3 ماہ کی غیر آڈٹ شدہ تفصیل جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک ڈیلی الاﺅنس، بیرون ملک سفر اور رہائش پر 11لاکھ 85ہزار 621 رو پے خرچ ہوئے،

کو رونا کی وجہ سے سرگرمیاں محدود رہنے کے باوجود سب سے زیاد رقم اسی مد میں خرچ ہوئی۔ اندرون ملک سفر پر انہوں نے 2لاکھ 81ہزار، 858 رو پے صرف کئے۔ ذاتی استعمال اورسیکیورٹی کی گاڑی کا خرچ 2 لاکھ، 64 ہزار 829 رو پے رہا