نیوزی لینڈ میں سخت کو رونا ایس او پیز نے کھلاڑیوں کو کس طرح متاثرکیا؟ مصباح الحق نےتشویشناک انکشاف کردیا

153

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سخت کو رونا ایس او پیز نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر کیا البتہ کرائسٹ چرچ سے روانہ ہونے کے بعد


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناہے کہ ہم مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ان تمام کھلاڑیوں اور معاون سٹاف ارکان کے شکرگزار ہیں کیونکہ

انہوں نے کو رونا کی عالمی وباء کے دوران کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کوچ نے کہا کہ

دنیا کے ہر نامور ایتھلیٹ کو اپنے ملک کی نمائندگی سے قبل ایک مخصوص ماحول درکار ہوتا ہے جہاں وہ اپنی تیاری مکمل کرسکے، ہم عوام کی صحت اور حفاظت کیلئے بنائے گئے نیوزی لینڈ کے قوانین کا مکمل احترام کرتے ہیں


اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتاکہ بعض قواعدوضوابط کے نفاذ نے ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ ہم جب اپنی آئیسولیشن کی مدت مکمل کرکے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہوں گے تو

سب کچھ پس پشت رہ جائے گا، پھر ہماری تمام تر توجہ دونوں طرز کی کرکٹ پر مرکوز ہوجائے گی، نیوزی لینڈ اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے، حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کارکردگی اس کا واضح ثبوت ہے،

کیویز ٹیسٹ کی دوسری اور ٹی 20 کی چھٹی بہترین ٹیم ہیں۔ سابق کپتان نے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں ہم نے انہی لڑکوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا جو گزشتہ کچھ عرصے سے متواتر ہمارے سکواڈ کا حصہ ہیں،

نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی بہترین سہولیات دستیاب اور تماشائی بھی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں، امید ہے کہ منتخب سکواڈ ان کنڈیشنز کا بہترین استعمال کرتے ہوئے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔