مینجڈ آئیسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملتے ہی قومی ٹیم نےکہاں جانے کی تیاری شروع کر دی؟جانیے

69

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
مینجڈ آئیسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ سکواڈ نے کوئنز ٹاؤن جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ کو آج مینجڈ آئیسولیشن چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے


پاکستان کرکٹ سکواڈ کی کل کوئنز ٹاؤن روانگی شیڈول ہے اور سکواڈ کے اراکین آئیسولیشن کے اختتام اور ٹیسٹ منفی آنے پر خوش ہیں جنہوں نے ایک دوسرے سے بات کرکے

خوشی کا اظہار کیا اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے تعاون اور ہمت بندھانے پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سکواڈ میں شامل 52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے اور

ایک رکن مزید اپنی آئیسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود سکواڈ کو جوائن کرلیں گے، اس رکن کی آئیسولیشن کی مدت جمعرات کو مکمل ہو گی۔