بابر اعظم کی ٹی ٹونٹی اوسط ویرات کوہلی اور لوکیش راہول سے بہتر، آئی سی سی بھی مان گئی

128

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی اعتراف کرلیا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کم از کم 1000 رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی اور لوکیش راہول سےبہتر اوسط رکھتے ہیں۔


سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے دنیا کی کرکٹ گورننگ باڈی نے انکشاف کیا کہ بابراعظم کی اوسط 50.93 ہے اور ان کے بعد ویرات کوہلی (50.05) اور لوکیش راہول (45.81) ہیں۔

تینوں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں کم از کم 1000 رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بہترین اوسط کے مالک کھلاڑی ہیں۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل فائنل میں بابراعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف سلووکٹ پر

ناقابل شکست 63 رنز بنا کراپنی ٹیم کراچی کنگز کو پہلی بار پی ایس ایل چیمپئن بنوایا، انھوں نے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 473 رنزبنائے اور 3 مرتبہ مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔