نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے بعد کن دوقومی کھلاڑیوں کوریلیز کر دیا جائے گا؟جانیے

164

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز ختم ہونے پر سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم کو ریلیز کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائز میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے


اور آل راؤنڈر 23 دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہو کر اس ٹیم کو جوائن کرلیں گے جبکہ محمد حفیظ 24 دسمبر کو پاکستان واپس لوٹ آئیں گے کیونکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

قومی ٹی 20 ٹیم کی سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ناموزوں سمجھے جانے والے نوجوان کرکٹرز کو پاکستان شاہینز کی طرف سے مختصر فارمیٹ کے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔