لنکا پریمئیر لیگ میں محمد عامر کی شاندار باولنگ، 5 وکٹیں ویڈیودیکھیں

77

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لنکا پریمئیر لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز نے پہلی فتح اپنے نام کرلی،گال گلیڈی ایٹرز نے پاکستان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کے باعث کولمبو کنگز کو 8وکٹوں سے شکست دی۔ کولمبو کنگز نے مقررہ 20اوورز میں 171رنز بنائے تھے


گال گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف اٹھارہویں اوور میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پاکستانی بیٹسمین احسان علی نے 38گیندوں پر 1چھکے اور 9چوکوں کی مدد سے 56جبکہ اعظم خان نے 16گیندوں پر 3چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 35رنز بنائے۔ اور محمد عامر نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4اوورز میں 26رنز دیکر 5کھلاڑیوں کو اوٹ کیا۔