نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے لیےقومی ٹیم کےسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،

207

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، میچ 18 ، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق


نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے پاکستانی سکواڈ کا انتخاب مصباح الحق نے کپتان بابراعظم کی مشاورت سے کیا۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور شاہینز سکواڈ 14 روزہ آئیسولیشن کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد

کوینز ٹاﺅن کیلئے 8 دسمبر کو روانہ ہوں گے، دونوں ٹیمیں مختلف ہوٹلوں میں قیام کریں گی اور مختلف اوقات میں ہی گراونڈ میں ٹریننگ کریں گی، 14 دسمبر کو پاکستان شاہینز

وانگرائی کیلئے روانہ ہو گی جبکہ قومی ٹیم 15 دسمبر کو اپنا پہلا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کیلئے سکواڈ میں سرفراز احمد اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے،


دونوں کو روحیل نظیر اور شاہین ظفر گوہر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ وائس کپتان شاداب خان ہوں گے۔ ان کے علاوہ سکواڈ میں عبداللہ شفیق ، فیہم اشرف ، حیدر علی، حارث روف ، حسین طلعت،

افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، موسیٰ خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ فخر زمان نے زمبابوے کیخلا ف سیریز کے تینوں میچوں میں شرکت کی تاہم بخار میں مبتلا ہونے کے باعث

وہ دورہ نیوزی لینڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلنے کے بعد 23 دسمبر کو عماد وسیم آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کا حصہ بننے کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ 24 دسمبر کو محمد حفیظ پاکستان لوٹ آئیں گے۔ جبکہ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا