شاہ رخ خان آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ کے بعد ایک اور ٹیم کےمالک بن گیے

160

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آئی پی ایل اور کیریبین پریمئر لیگ کے بعد بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے امریکا میں ایک نئی کرکٹ لیگ کی ٹیم خرید لی ہے ۔ ”ممبئی مرر“ کی رپورٹ کے مطابق کلکتہ نائٹ رائیڈرزاور ٹرینباگو نائٹ نائٹ رائیڈرزکے مالک شاہ رخ نے


شاہ رخ نے لاس اینجلس کی فرنچائز خرید لی ہے اور انہوں نے اس کا نام لاس اینجلس نائٹ رائیڈرز رکھا ہے۔ اس نئی کرکٹ لیگ کو امریکا میں جلد ہی لانچ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لیگ میں 6 ٹیمیں سین فرانسیکو، واشنگٹن ڈی سی، شیکاگو، ڈلا، نیویارک اور لاس اینجلس شریک ہوں گی۔ ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ

کچھ وقت سے وہ نائٹ رائیڈرزفرنچائز کو عالمی سطح پر بڑھانے کا موقع تلاش کر رہے تھے اسی کوشش میں وہ امریکا میں شروع ہونے والی ٹی20 لیگ کے منعقدین کے رابطے میں تھے۔