قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر سمیع اسلم کے بعدایک اور کھلاڑی امریکہ چلےگئے

284

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابقہ اوپنر سمیع اسلم کے بعد کیوی آل راونڈر کورے اینڈرسن نے بھی امریکہ سے معاہدہ کرلیا۔ آل راونڈر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔ بول نیوز کے مطابق کورے اینڈرسن نے


کورے اینڈرسن نے اپنے ملک کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ فروری 2016 جبکہ آخری فرسٹ کلاس میچ اپریل 2018 میں کھیلا تھا۔ واضح رہے کہ کورے اینڈرسن ون ڈے کرکٹ میں

دوسری تیز ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے جنوری 2014 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف محض 36 گیندوں پر سنچری بناکر شاہد آفریدی کی 37 گیندوں کی

تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا تھا۔ تاہم جنوری 2015 میں جنوبی افریقہ کے اےبی ڈی ویلیئرز نے 31 گیندوں پر سنچری بناکر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا تھا۔ کورے اینڈرسن نے 2012 سے 2018 کے دوران 13 ٹیسٹ، 49 ون ڈے اور 31 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔