لنکا پریمیئر لیگ کے دوران شعیب ملک کی شاندار فیلڈنگ، ویڈیو نےسوشل میڈیا پردھوم مچا دی

113

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کولمبو کنگز اور جافنا اسٹالینز کے میچ میں پاکستان کے شعیب ملک نے باؤنڈری پر فیلڈنگ کے دوران کمال کردیا۔ لنکا پریمیئر لیگ میں جافنا اسٹالینز کی جانب سے کھیلنے والے


شعیب ملک نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی انجیلو میتھیوز کا کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔ باؤنڈری لائن کے اندر جاکر اور پھر گیند کو باؤنڈری سے باہر اچھال کر کیچ کرنے کا شعیب ملک کا یہ بھرپورایکشن سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہا ہے۔ میچ کے دوران شعیب ملک کے شاندار کیچ کو کمنٹیٹر نے بھی خوب سراہا۔