محمد عامر اور افغان کرکٹر میں تکرارکی وجہ سامنے آگئی

93

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سری لنکا پریمیئر لیگ میں فاسٹ بولر محمد عامر اور افغان کرکٹر نوین الحق کے درمیان تکرارکی وجہ سامنے آگئی۔ سری لنکا پریمیئرلیگ میں کینڈی ٹسکر کے افغان بولر نوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کے


محمد عامر کے درمیان گراونڈ میں گرماگرمی ہوئی تھی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تھی تاہم کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا تھا۔ اسی میچ کے اختتام پر گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے

نوین الحق کو آنکھیں دکھاتے ہوئے معاملہ حل کرنے کا کہا تھا جبکہ یہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے تھے۔ نوین الحق نے دعویٰ کیا کہ محمد عامر نے توہین آمیز جملے کسے تھے۔

اب محمد عامر نے بتایا کہ نوین مجھے مسلسل گا لیاں دے رہے تھے ، وہ مجھے غدارکہہ کر پکارا تھا، ساتھ ہی انہوں نے مجھے کہا تھا کہ مجھے 5 سال کیلئےجیل جانا چاہیے۔