نیوزی لینڈ حکام کا پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت دینے سےانکار، دورہ جاری رہے گا یا نہیں؟پاکستان کرکٹ بورڈ نےفیصلہ سنا دیا

136

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
دورہ نیوزی لینڈ پر قومی ٹیم کو گروپ ٹریننگ کے لیے استثنیٰ نہ دیے جانے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی اخبار ” دان نیوز” کی رپورٹ کے مطابق


نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں پاکستانی دستہ آئسولیشن کا سلسلہ برقرار رکھے گا اور انہیں گروپ ٹریننگ کا استثنیٰ حاصل نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ

یہ فیصلہ اسکواڈ کے دیگر اراکین میں وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کے 54 رکنی دستے میں سے 44 اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں

جن میں سے چھ کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 4 کیسز تاریخی نوعیت کی ہیں اور وہ زیادہ فعال کیسز نہیں۔ پاکستانی ٹیم کی قرنطینہ کی مدت 9 دسمبر کو ختم ہو گی۔