شاہد آفریدی نے اپنی فیورٹ 11 ٹیم چن لی، کتنےبھارتی اور آسٹریلین شامل؟جانیے

86

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
معروف پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنی آل ٹائم فیورٹ ٹیم کےبارے میں بتا دیا، ان کی پسندیدہ ٹیم میں کئی پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نےلارڈز کرکٹ گراؤنڈ کےفیس بک صفحے پر گفتگو کرتے ہوئے


اپنی آل ٹائم فیورٹ پلیئنگ 11 کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پسندیدہ ٹیم میں سعید انور شامل ہوں گے، وہ سعید انور کی بیٹنگ سے بہت لطف اندوز ہوتے ہیں کیونکہ ان دونوں کی بیٹنگ کا انداز ملتا جلتا ہے۔

آفریدی نے اپنی پسندیدہ ٹیم کے مزید کھلاڑیوں میں ایڈم گلکرسٹ، رکی پونٹنگ، سچن ٹنڈولکر، انضمام الحق، جیک کیلس، راشد لطیف، وسیم اکرم، گلین مک گرا، شعیب اختر اور شین وارن کو رکھا۔