ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ گئےلیکن کس ملک گئے؟جانیے

90

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم سے نظر انداز کیے جانے پر ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم پاکستان چھوڑ گئے۔ جیو نیوز کے مطابق سمیع اسلم نے کہاکہ انہوں نے مایوس ہو کر امریکا میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے، انہیں دکھ تھا کہ


انہیں پاکستان ٹیم میں موقع نہیں دیا جا رہا اور ڈومیسٹک میں اچھا پرفارم کرنے باوجود ان پر دوسرے کھلاڑیوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بوجھل دل کے ساتھ امریکا پہنچا ہوں،

پاکستان چھوڑنا آسان نہیں تھا، کرکٹ میری روٹی روزی ہے لیکن پاکستان میں مستقبل نظر نہیں آ رہا تھا جب کہ مجھے اپنا گھر بھی چلانا ہے۔ سمیع اسلم کا کہنا تھا کہ مجھے

امید ہے کہ میں امریکا میں مستقبل بنانے میں کامیاب ہوں گا، میں 2 سال 10 ماہ بعد امریکا کی جانب سے کھیلنے کا اہل ہوں گا، میرا معاہدہ اچھا ہے، ابھی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا۔