نیوزی لینڈ اےاور پاکستان شاہینز کےمابین پہلا میچ منسوخ مگر کیوں؟جانیے

70

کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے مابین پہلا چار روزہ کرکٹ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے اور قومی سکواڈ اب کوئنز ٹاﺅن میں متعدد انٹراسکواڈ پریکٹس میچز کھیلے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے


پی سی بی نےمینجڈ آئیسولیشن میں کھلاڑیوں کی پریکٹس میں تاخیر کی وجہ سے میچز کی تاریخوں میں تبدیلی یا منسوخی کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے

نیوزی لینڈ اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان پہلا چار روزہ میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان شاہینزسمیت قومی سکواڈ میں شامل تمام ارکان 8 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن روانہ ہوں گے جہاں

متعدد انٹراسکواڈ میچز کھیلے جائیں گے۔ کوئنز ٹاؤن روانگی کیلئے سکواڈ میں شامل ہر رکن کو انفرادی طور پر نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی منظوری درکار ہو گی کیونکہ تمام ارکان اس وقت کرائسٹ چرچ میں اپنی آئیسولیشن کی مدت مکمل کررہے ہیں۔