کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر گلین میگراتھ نے ایک روزہ میچوں کے 5 بہترین باﺅلرز کی فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کو شامل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق


بدھ کو اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے مابین تیسرے ایک روزہ میچ سے پہلے بات کرتے ہوئے میگراتھ نے اپنے بہترین باﺅلرز کی فہرست سامنے رکھی جس میں پاکستان کی طرف سے

سب سے زیادہ 502 وکٹیں حاصل کرنے والے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ہم وطن بریٹ لی کو بھی اپنی بہترین باﺅلرز کی فہرست میں شامل کیا۔

میگراتھ کی بہترین بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے چمندا واس بھی موجودہیں۔ میگراتھ نے بہترین باؤلرز کی فہرست میں اپنے دور کے بہترین اور شہرہ آفاق باﺅلرز سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک کو بھی شامل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں